Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تمام مذاہب کے لوگوں کوساتھ لے کر چلنے سے ہی ملک ترقی کرپائے گا : پروفیسر شاہد اختر

بات چیت بند ہونے سے غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ، علماءآگے آکر لوگوں کی رہنمائی کریں

نئی دہلی ،12جولائی(میر وطن نیوز)
قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے رکن پروفیسر شاہد اختر نے ملک کے موجودہ حالت کے پیش نظر گفت وشنید کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تمام مسائل صرف بات چیت اور تبادلہ خیال سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں ۔اسی لیے تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی شروعات کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے سے ہی ملک ترقی کرپائے گا کیونکہ ہمارے ملک کی خوبصورتی اتحاد و تنوع میں ہے ،ہمیں اپنے تہذیب کو برقر اررکھنا ہوگی۔ اس تعلق سے میں نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،اتحاد ، بات چیت اور خامیوںکا ذکر کیا ہے۔ یہ ملک تمام مذاہب کی توقیر ہی نہیں بلکہ سب کو تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔
انہوںنے اس بات پر بار بار توجہ دلائی کہ ہمیں اپنے اندر کی خامیوں کو دور کرنا ہوگا اور شر پسندوں کو شکست ہم صرف تعلیم ، اخلاقیت اور اسلام کی پاسداری کرکے ہی دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقوام میں بات چیت نہ ہونے کی وجہ سے کچھ غلط فہمیاں پیدا کردی گئی ہیں، اب ان کو دور کون کرے گا، اگر ہم تعلیم یافتہ ہیں تو تعلیم کے بعد خامیوں کو دور بھی کرسکتے ہیں۔ ایسے میں علماءحضرات ، دانشورا ن اور سول سوسائٹی کو اس معاملہ میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
پروفیسر شاہد اخترنے کہاکہ مسلمانوں کو کسی ایک پارٹی کا بندھوا مزدور بن کر نہیں رہنا چاہئے بلکہ اپنی سیا سی حیثیت کو بھی مضبوط کرنا چاہئے۔ جب ہماری سیاسی حیثیت مضبوط ہوگی تو ہماری اہمیت کا بھی انداز ہ ہوگا۔ لہذ ا میری علماء، دانشوروران اور سول سوسائٹی سے سمت اپیل ہے کہ وہ ا س سمت لوگوں کی رہنمائی کریں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *