
میٹنگ کے دوران کانگریس کونسلروں نے بھی اپنا احتجاج درج کریا
میئر پرویش واہی نے ایوان میںآپ کے طرز عمل کی مذمت کی
نئی دہلی، 25 مئی (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی ہاو ¿س کے اندر نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر بحث کی اجازت دینے سے انکار کے بعد بی جے پی سرکارکے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران ایم سی ڈی کے شر یک انچارج پروین کمار کی قیادت میں آپ کونسلروں نے زور دار نعرے لگائے، ذمہ داروں کے خلا ف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ آپ کو نسلروں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف نعرے لکھی تختیاں لے کر طلبا کی حمایت میں ایوان میں آواز اٹھائی تو بی جے پی میئر نے جلدی میں ایجنڈا پاس کیا اور ایوان کو ملتوی کردیا۔
ادھر میئر پرویش واہی نے ایوان کی میٹنگ کے دوران عام آدمی پارٹی کے طرز عمل کی مذمت کی۔اس دو ران آپ کونسلروں کو سوشل میڈیا مہم کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کا مقصد جان بوجھ کر انتشا ر پیدا کرنا تھا۔ اس کے برعکس، بی جے پی کے کونسلروں نے صفائی کے انتظام اور ڈرین کی صفائی کے اہم مسئلہ کے بارے میں بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جہاں آپ کا مقصد افراتفری پھیلانا ہے، وہیں بی جے پی کی زیر قیادت ایم سی ڈی سرکار دہلی کے انتظامی نظا م کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے۔اس دوران کانگریس کونسلروں نے نیٹ پیپر لیک معاملے میں بی جے پی کے خلاف احتجاج درج کرایا ۔
دریں اثنا، قائد حزب اختلاف انکش نارنگ نے ‘X’ (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ نیٹ پیپر لیک نے ملک بھر کے لاکھوں محنتی طلبا کے مستقبل کو داو ¿ پر لگا دیا ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی سرکار جواب دینے کے بجائے ہر معاملے سے بھاگ رہی ہے۔ پیر کو جب آپ نے طلبا کی حمایت میں ایوان میں آواز اٹھائی تو بی جے پی میئر نے جلدی میں ایجنڈا پاس کیا اور ایوان کو ملتوی کردیا۔ بی جے پی کے دور حکومت میں پیپر لیک ہونے کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، اس کے باوجود مجرموں کے خلاف کارروائی نہ ہو نے کے برابر ہے۔ کیا اسی کو بی جے پی ’شفاف حکمرانی‘ کہتی ہے؟
میئر پرویش واہی نے ایوان کی میٹنگ کے دوران عام آدمی پارٹی کے طرز عمل کی مذمت کی۔ میٹنگ کے دوران آپ کونسلروں کو سوشل میڈیا مہم کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کا مقصد جان بوجھ کر انتشار پیدا کرنا تھا۔ اس کے برعکس، بی جے پی کے کونسلروں نے صفائی کے انتظام اور ڈرین کی صفائی کے اہم مسئلہ کے بارے میں بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جہاں آپ کا مقصد افراتفری پھیلانا ہے، وہیں بی جے پی کی زیر قیادت ایم سی ڈی سرکار دہلی کے انتظامی نظام کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے۔
میئرکے مطابق ایم سی ڈی کی جنرل باڈی میٹنگ کے دوران راجدھانی کے شہریوں کے مفاد میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ ان فیصلوں کا مقصد راجدھانی کے اندر شہری سہولیات کی تاثیر کو مزید مضبوط اور بڑ ھانا ہے۔ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے میئر پرویش واہی نے اعلان کیا کہ تمام کونسلروں کو 50 لاکھ رو پے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اس مختص کا مقصد مختلف وارڈوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کو تیز کرنا ہے۔
No Comments: