Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

طلباءکو گندگی، بدبو اور خطرناک فضلہ سے گھرے ماحول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور:یادو

'ٹرپل انجن' بی جے پی سرکار کے ’سوچھ بھارت ابھیان‘کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا دھچکا لگا

نئی دہلی، 24 مئی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدردیویندر یادو نے کہا کہ یہ دہلی کی ’ٹرپل انجن‘ بی جے پی سرکار کے لیے انتہائی شرمناک اور انتظامی ناکامی کی بات ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ بی جے پی زیرقیادت ایم سی ڈی کے تحت شہری انتظا میہ کے مکمل خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے اور اسکول جانے والے بچوں کی صحت، حفاظت اور وقار کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا’ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے کہ طلباءکو گندگی، بدبو اور خطرناک فضلہ سے بھرے ماحول میں اپنی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اسکولوں کو سیکھنے کے لیے محفوظ اور صحت مند جگہیں ہونی چاہئیں، نہ کہ انتظامی غفلت کے باعث بنائے گئے کچرے کے ڈھیر۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکارکے ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت، صفائی مہم کے نام پر کروڑوں روپے ضا ئع کیے گئے ہیں۔ اس کے باوجود، چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ دہلی ہائی کورٹ سے نوٹس لے کر بالآخر ایم سی ڈی کی آنکھیں کھول دیں کہ ایک سرکاری اسکول کے سامنے کچرے کا ایک بڑا ڈھیر جمع ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کانگریس کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ صرف ایک اسکول یا ایک علاقے تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ، یہ راجدھانی میں صفائی، فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور صحت عامہ کے انتظام میں بی جے پی کی یادگار ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے۔ ‘کلین دہلی’ کے بار بار وعدوں کے باوجود شہر بھر میں کچرے کا ڈھیر لگا رہتا ہے، جس سے شہریوں کو روزانہ پریشانی ہو رہی ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *