
نئی دہلی،11جون (میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر پرویش واہی نے مشرقی پنجابی باغ کے بھگوان داس نگر میں واقع ایک پارک کا نام سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت سبھاش گپتا کی یاد میں رکھا ہے۔ آنجہانی گپتا کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے سماجی کارکنوں ، عوامی نمائندے اور علاقائی لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم پی بانسری سوراج، ایم ایل اے ہریش کھورانہ، کونسلر راکیش جوشی اور ایم سی ڈی کے سینئر افسر موجود تھے۔
اس موقع پر پرویش واہی نے کہا کہ سڑکوں، پارکوں اور عوامی عمارتوں کو عظیم شخصیات کے نام سے منسو ب کرنا محض احترام کا نشان نہیں ہے۔ یہ مستقبل کی نسلوں کو معاشرے اور قوم کی خاطر لگن، خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کی طرف ترغیب دینے کا ایک طاقتور ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی سبھا ش گپتا کی زندگی خدمت، انسان دوستی اور سماجی ذمہ داری کا ایک مثالی نمونہ ہے۔انہوں نے اپنی زند گی کے دوران تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
No Comments: