Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مہیلا سمردھی یوجنا کا نام بدل کر ’دہلی لکشمی یوجنا ‘ کیا گیا:وزیر اعلیٰ

اسکیم کو اگلے مہینے رکشا بندھن کے قریب شروع ہونے کا امکان

نئی دہلی، 13 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار نے ’مہیلا سمردھی یوجنا‘کا نام بدل کر ’دہلی لکشمی یوجنا‘ کر دیا ہے۔ اسکیم کے تحت 21 سے 60 سال کی عمر کی اہل خواتین کو 2500 روپے ماہانہ کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ سرکاراس اسکیم کو اگلے مہینے رکشا بندھن کے قریب شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اہلیت کا معیار بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسکیم کے موثر اور بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو دہلی سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی،جس میںچیف سکریٹری راجیو ورما اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔ انہوں نے افسروں کو واضح ہدایات دیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکیم کے فوائد اہل خواتین تک شفاف، آسان اور بروقت پہنچیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے نفاذ میں کوئی انتظا می رکاوٹ نہ ہو۔
میٹنگ میں اسکیم کے لیے اہلیت کے معیار پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق صر ف وہ خواتین ہی اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گی جو کم از کم 10 سال سے دہلی کی رہائشی ہیں۔ مستفید اور اس کے خاندان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ عمر کی بنیاد پر خاندان کی صرف سب سے معمرخاتون ہی اس اسکیم کے لیے اہل ہوگی، اور فی خاندان صرف ایک خاتون اہل ہوگی۔
مزید برآں ، فائدہ مستفیدخاندان کی سالانہ آمدنی 2.5 لاکھ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ وہ خواتین جو پہلے ہی کسی سرکاری پنشن یا دیگر باقاعدہ مالی امداد کی اسکیم سے فوائد حاصل کررہی ہیں وہ اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گی۔ اسی طرح چار پہیوں والی گاڑی کے مالک خاندانوں کی خواتین بھی اس اسکیم سے مستفید نہیں ہوں گی۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اسکیم کے تمام رہنما خطوط پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ فوائد صرف حقیقی مستحقین تک پہنچ سکیں۔ حکومت کا ہدف مکمل شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ اسکیم کو نافذ کرنا ہے۔اس اسکیم سے دہلی کے لاکھوں خاندانوں کی خواتین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ اس سے خواتین کی معاشی شراکت میں اضافہ ہوگا، خاندانوں کے مالی استحکام کو تقویت ملے گی اور معا شرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نئی تحریک ملے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *