
نئی دہلی، 13 جولائی (میرا وطن نیوز)
سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے قومی ترجمان سوربھ داس نے پیر کو ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی بگڑتی ہوئی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جو جنتر منتر پر 16 دنوں سے بھوک ہڑتا ل پر ہیں۔دریں اثنا، عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی، کلدیپ کمار، اور دہلی کی سابق میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے پیر کو جنتر منتر پر احتجاجی مقام پر پہنچیں۔آپ رہنماو ¿ں نے اپنے حقوق اور منصفانہ امتحانا ت کے لیے لڑنے والے نوجوانوں اور طلباءکے ساتھ اپنی یکجہتی کا یقین دلایا۔
اس موقع پروانگچوک کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوربھ داس نے انسٹاگرام پر لکھا، “مجھے نہیں معلوم کہ سونم سر کتنی دیر زندہ رہیں گے۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو آرام اور شہرت کی زندگی کا انتخاب کر سکتے تھے، لیکن یہ ریمن میگسیسے ایوارڈ یافتہ ہمارے بچوں، نوجوانوں اور ملک کے مستقبل کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
سرکار کی بے حسی اور عام لوگوں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے داس نے اپنے پیغام میں لکھا، ’یہ میرے خوابوں کا ہندوستان نہیں ہے۔ جہاں غصہ ہونا چاہیے تھا، ہم نے خاموشی اختیار کی ہے۔ ہم محض تماشائی بن کر دکھ اور درد کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ 20 جولائی (پارلیمنٹ مارچ) وانگچوک کو بچانے کی آخری کوشش ہے۔سی جے پی قیادت نے مرکزی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ اس حساس معاملے پر حساسیت کا مظاہرہ کرے۔
No Comments: