Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی فسادات معاملے میں آئی بی افسر انکت شرما کے قتل میں طاہر حسین اور پانچ دیگر افراد قصوروار قرار

حسین عرف ملاجی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، جاوید، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور موسیٰ بری

نئی دہلی، 13 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے 2020 میں دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل میں سابق کونسلر طاہر حسین سمیت پانچ افراد کو قصوروارقرار دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے مقد مے کے چھ ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے طاہر حسین کے علاوہ ناظم، قاسم، انس اور جاوید کو بھی اس کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدا لت نے اس کیس میں حسین عرف ملاجی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، جاوید، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتزیم عرف موسیٰ کو بری کر دیا۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 3 جون 2020 کو اس معاملے میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔ کرائم برانچ کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 اور 25 فرو ری 2020 کو طاہر حسین نے چاند باغ پلیا کے قریب اپنے گھر اور مسجد سے ہجوم کی قیادت کی اور اسے فرقہ وارانہ بنا دیا۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ انکت شرما کو قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ انکت شرما کو خاص طور پر طاہر حسین کی قیادت میں ہجوم نے نشانہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ کھجوری خاص کے علاقے میں طاہر حسین کے گھر کے باہر پیش آیا۔ شرما کو قتل کرنے کے بعد ہجوم نے لاش کو نالے میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطا بق کچھ لوگ لاشوں کو نالے میں پھینک رہے تھے۔ انکت شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے پایا تھا کہ ایک تیز دھار ہتھیار سے چھرا گھونپنے کے 51 زخم تھے۔ چارج شیٹ میں طاہر حسین کو ماسٹر مائنڈ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس نے انکت کے والد کے بیان پر طاہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ طاہر حسین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ201،365،302اور دفعہ 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کی چھت سے تشدد میں استعمال ہونے والی اشیاءکی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں فسادات میں 53 افراد ہلاک اور تقریبا 200 زخمی ہوئے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *