
نئی دہلی، 11 جون (میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعرات کو راجدھانی میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔ سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ ’ایل جی‘ کے مطابق میٹنگ میں دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، دہلی میونسپل کارپوریشن اور نئی دہلی میونسپل کونسل کے سینئر افسرموجود تھے۔
بارش کے پانی کو جمع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایل جی نے ہدایت دی کہ مرمت کا کام تیز کیا جائے اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے تمام نظام مانسون کے موسم سے قبل مکمل طور پر پور ے کئے جائیں۔ ساتھ ہی افسروںکو ہدایت دی گئی کہ وہ دہلی میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے تمام موجودہ ڈھانچوں کی کل صلاحیت کا جامع جائزہ لیں تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی، زمینی پانی کے ریچا رج اور طویل مدتی پانی کے تحفظ کی کوششوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔
No Comments: