
نئی دہلی ،12 جولائی (میرا وطن نیوز )
سینٹ مارکس اسکول، جنک پوری میں اتوار کو ‘یووا فار گورننس – ان پلگڈ’ تقریب کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ جس میںسینکڑوں طلبائ، نوجوان پیشہ ور افراد، اور مستقبل کے رہنما نے کیا ہندوستان اپنی نوجوان قوت کو پوری طرح سے استعمال کر رہا ہے، یا نوجوان بحران کا سامنا کر رہا ہے؟ موضوع پر ایک بامعنی مکالمہ کیا ۔وزیر تعلیم آشیش سود نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ساتھ زپ الیکٹرک کے شریک بانی اور سی ای او آکاش گپتا اور جی او اے ٹی لائف کے بانی یش کالرا بھی شامل ہوئے۔
اس مکالمے میں گڈ گورننس، انٹرپرینیورشپ، تعلیم اور عوامی پالیسی کے مختلف پہلوو ¿ں کا احاطہ کیا گیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان باہمی تعاون پر مبنی قیادت کے ذریعے اپنی آبادیاتی صلا حیت کا بہترین استعمال کر سکتا ہے۔ پروگرام کا اختتام ایک کھلے ڈائیلاگ سیشن کے ساتھ ہوا جہاں طلبا ءنے براہ راست وزیر تعلیم اور مہمان مقررین سے تعلیم، گڈ گورننس، اور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے لے کر انٹرپرینیورشپ اور پبلک پالیسی تک کے موضوعات پر سوالات پوچھے۔
No Comments: