
نئی دہلی ،21مئی (میرا وطن نیوز )
بدر پور اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی کڑی میں جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے مقامی ایم ایل اے رام سنگھ نیتا جی کی موجودگی میں گزشتہ شام حلقہ کے تحت جیت پور پار 2-میں 20کروڑ روپے کے بجٹ سے ترقیاتی کاموں کی شروعات کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مہیا کرایا ہے ۔اس رقم سے جیت پور پارٹ دو میں سڑکوں اور نالیو ں وغیرہ کی تعمیر کرائی جائے گی ۔جلسے میںخاص طور سے نفیس قریشی ،بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیدار ،گاﺅں پردھان اوردیگر اہم شخصیات کے ساتھ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔
اس موقع پرایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا کہ مقامی ایم ایل اے رام سنگھ نیتا جی اور ہم مل کر حلقہ میں تر قیاتی کاموںکو رفتار دیں گے ۔انہوں نے مقامی لوگوں سے وعدہ کیا کہ وہ حلقہ کے ترقیاتی کاموں میں فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نےاس دوران جلسے میں موجود لوگوں سے معلوم کیا کہ حلقے میں کیا کیا کام ہونے چاہئیں اور کچھ لوگوں نے کئی کاموں کا ان سے مطالبہ کیا ۔انہوں نے مقامی لوگوں کوبھی یقین دہانی کرائی کہ جو ترقیاتی کام ان سے اور ا یم ایل اے سے منسلک ان کو ترجیح بنیاد پر کرایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ او زون کا معاملہ بدر پور حلقہ کی کالونیوں کا ہی نہیںاورکھلا اسمبلی کی کئی کالونیوں کا ہے بلکہ چار اسمبلیوں سے جڑا ہوا ہے ،پچھلے دنوں اوکھلا کی آر ڈبلیو ایز کے ذمے دار ان کے پاس آئے بطی تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو میں دہلی کے ساتوں ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مرکزی وزیر شہری ترقی منوہر لال کھٹر کے سامنے رکھ چکے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ جن کالونیوں کو او زون میں ڈا لا گیا ہے ان کا مسئلہ حل کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان آنے دو ،اس میں کیا کور ہوتا ہے،لیکن ابھی کچھ دن جن مقامات پر نیا کام ہونا ہے اسے بند رہنے دیا جائے ۔انہوں نے عدالت کے حکم پر انہدامی کارروائی پر افسوس ظاہر کیا کہ ا س معاملے کو عدالت میں نہیں لے جانا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ جو طاقت ور لوگ غریب لوگوں کے پلاٹ مکان پر قبضہ کرنے کی نیت رکھتے ہیں ،ان کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
No Comments: