Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شیخ سرائے میں 151 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گی فارنسک سائنس لیبارٹری

پی ڈبلیو ڈی کو منصوبے کا تعمیراتی کام دو سال کے اندر مکمل کرنے کادیا ہدف:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 12 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی میں جرائم کے مقدمات کی سائنسی تحقیقات کے لیے فارنسک سہولیات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منعقدہ اخراجات سے متعلق مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کی میٹنگ میں شیخ سرائے میں جدید ترین علاقائی فرانزک سائنس لیبارٹری (آر ایف ایس ایل) کی تعمیر کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے لیے 151.81 کروڑ روپے کے بجٹ کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو جاری ایک بیان میں دی گئی۔
بیان کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کو منصوبے کا تعمیراتی کام دو سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔ شیخ سرائے میں بنائی جانے والی نئی علاقائی فارنسک سائنس لیبارٹری تقریباً 6,300 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جائے گی اور اس کا مجموعی تعمیر شدہ رقبہ 18,300 مربع میٹر ہوگا۔ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کی جانے والی اس عمارت کو سائنسی تحقیقات کی خصوصی ضرور یات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مربوط فارنسک مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ آشییش سود نے کہا کہ نئی علاقائی ایف ایس ایل کے شروع ہونے کے بعد مقدمات سے متعلق شواہد کی جانچ اور فارنسک رپورٹ پیش کرنے کا کام زیادہ تیز اور آسان ہو جائے گا۔ نئی سہولت سے شواہد پر مبنی تحقیقات کو تقویت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی فوجداری مقدمات کو عدالتوں میں بروقت نمٹانے میں بھی مدد ملے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *