Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں ٹریفک جام کو ختم کرنے کےلئے 1.5 لاکھ کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے سرکار :نتن گڈکری

گڈکری نے لوک سبھا میں رام ویر سنگھ بدھوڑی کے سوال کے جواب میں تفصیلات فراہم کیں

نئی دہلی،13اگست(میرا وطن نیوز)
مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل اور شاہراہیں نتن گڈکری نے کہا ہے کہ دہلی میں ٹریفک کی بھیڑ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔ ان منصوبو ں میں مختلف فلائی اوورز، نیشنل ہائی ویز، ٹنل، سب ویز، انڈر پاسز اور فٹ اوور برجز کی تعمیر شامل ہے ۔ 1.04 لاکھ کروڑ کے پروجیکٹ پہلے ہی بڑے پیمانے پر مکمل ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، 34,500 کروڑ کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، اور ان پر کام جلد شروع ہونے والا ہے۔جمعرات کو بدھوڑ ی نے پارلیمنٹ ہاو ¿س میں گڈکری سے ملاقات کی۔
پارلیمنٹ میں مانسون اجلاس کے دوران جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی کے ایک سو ال کے تحریری جواب میں نتن گڈکری نے ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ مکمل شدہ منصوبوں میں دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے، ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے، ڈی این ڈی کو فرید آباد-سوہنا کے راستے وڈودرا-ممبئی سے جوڑنے والا ایکسپریس وے، دوارکا ایکسپریس وے، اور دہلی-دہرا دون ایکسپریس وے شامل ہیں۔ مزید برآں، اس وقت زیر تعمیر کلیدی پروجیکٹوں میں جیور بین الاقوامی ہوائی اڈے تک رسائی کی سڑکیں، ڈی این ڈی-مہارانی باغ-جیت پور جنکشن، اور دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے سے 4 لین کنیکٹر شامل ہیں۔
گڈکری نے مستقبل کے پروجیکٹوں کا خاکہ پیش کیا، جن میں جنوبی دہلی میں کئی ایک ایلیویٹڈ کوریڈور جیسے ایمس سے گروگرام براستہ مہیپال پور، شیو مورتی-نیلسن منڈیلا مارگ ٹنل، مہرولی سے گروگرام بارڈر تک ایک قومی شاہراہ، آشرم سے بدر پور سرحد تک ایک قومی شاہراہ، اور ک ±لکھنار انٹرکشن کی تعمیر۔ بیراج) دہلی-نوئیڈا روڈ اور آگرہ کینال روڈ کو جوڑتا ہے۔ دیگر منصوبہ بند منصوبوں میں پنجابی باغ سے ٹکری بارڈر تک قومی شاہراہ کی تعمیر، امرتسر کے راستے دہلی سے کٹرہ تک ایکسپریس وے اور دہلی-دہرا دون ایکسپریس وے کی توسیع شامل ہے۔ کا ماننا ہے کہ یہ تمام پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد دہلی میں ٹریفک کی بھیڑ کا مسئلہ بڑی حد تک قابو میں آ جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *