Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سیلم پور اسمبلی حلقہ سے آپ کے کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

ریاستی صدر دیویندر یادو نے قرول باغ میں یوم آزادی تقریب میںکی پرچم کشائی

نئی دہلی، 13 اگست(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے جمعرات کو قرول باغ ضلع کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب میں پرچم کشائی کی ۔ تقریب کا انعقاد ضلع صدر مہندر بھاسکر نے کیا تھا۔ جس میںانل بھاردواج، ہری شنکر گپتا، جگجیون شرما، مدن کھیروال،مہیندر بھاسکر، محمد عثمان، راہل دھانک، سنیل بجاج، سنجے نیرج، سنیل چودھری اورنریش شرما نیٹو سمیت بڑی تعدادمیںکارکنان موجود تھے۔
ریاستی کانگریس دفتر راجیو بھون میں دہلی پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم)انل بھاردواج نے 2013 سے 2023 تک عام آدمی پارٹی کے اسمبلی صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے عمرا ن حسن کو ان کے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل کیا۔ اس سے قبل وہ عام آدمی پارٹی کے قومی کونسل کے رکن اور دہلی عرس کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات کے دوران تنظیم سازی پر کام کیا۔
اس موقع پر موجود اہم شخصیات میں سابق ایم ایل اے حاجی اشراق خان اور عبدالرحمن، ریاستی نائب صدر لکشمن راوت اور ضلع صدر راج کمار جین شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *