
نئی دہلی، 17 اگست(میرا وطن نیوز )
دہلی کو صاف ستھرا، خوبصورت اور کچرے سے پاک بنانے کے عزم کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر میں واقع کیدارناتھ سا ہنی آڈیٹوریم میں ’کچرے سے آزادی – صفائی مہم 2026‘ کا آغاز کیا۔ یہ خصوصی صفائی مہم 2 اکتوبر 2026 تک پورے دارالحکومت میں چلائی جائے گی۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ اس مہم کا مقصد دارالحکومت میں صفائی کے نظام کو مزید مضبوط کرنا، سا ئنسی فضلہ کے انتظام کو فروغ دینا، عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنانا، اور صفائی کے بارے میں بیدار ی پیدا کرکے وسیع پیمانے پر عوامی شرکت کو محفوظ بنانا ہے۔ اس موقع پر صفائی مہم سے متعلق ایک بروشر کی رونمائی بھی کی گئی۔
اس موقع پرمرکزی وزیر مملکت اور دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر ہرش ملہوترا، وزیر شہری ترقی آشیش سود، دہلی کے میئر پرویش واہی، چیف وہپ اور ایم ایل اے ابھے ورما کے علاوہ دیگر لوگ اس تقریب میں موجود تھے۔
No Comments: