
نئی دہلی، 17 اگست (میرا وطن نیوز)
وزیر ترقی کپل مشرا نے کہا کہ سرکار منڈیوں کو جدید بنانے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے تیز ی سے کام کر رہی ہے۔ سرکار کارکنوں کی خوراک، غذائیت اور اچھی صحت کو یقینی بنا نے کے لیے پرعزم ہے۔ اٹل کینٹین کے ساتھ آزاد پور منڈی میں آیوشمان آروگیہ مندر بھی کھولا جا رہا ہے۔ اس سے بازار میں کام کرنے والوں کو خوراک اور صحت کی دیکھ بھال دونوں ملے گی۔
اس موقع پر کپل مشرا نے کہا کہ آزاد پور منڈی میں دو اٹل کینٹین کا بھی افتتاح کیا گیا۔ منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے تاکہ جانوروں کو منڈی کے احاطے میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔کپل مشرا نے کہا کہ بورڈ میٹنگ میں منڈی میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کی تجویز پاس کی گئی تھی ۔ ٹو ٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔ منڈی کے داخلی دروازے پر آن لائن انٹری قائم کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے وزن کے عمل کو ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاکہ گاڑیوں کو داخل ہوتے ہی وزن کیا جا سکے، جس سے پورے نظام کو مزید منظم اور جدید بنایا جا سکے۔کپل مشرا نے تاجروں اور افسروں سے آزاد پور منڈی کی صفائی کو بہتر بنانے میں تعاون کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ کچرے کو صحیح اور بروقت ٹھکانے لگانے سے سب کو فائدہ ہوگا۔
No Comments: