
نئی دہلی، 13 ستمبر(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے مانسون کے موسم میں بخار اور موسمی بیماریوں کے تیزی سے پھیلا و ¿ اور ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر دہلی سرکار کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت بھر میں لوگ بڑے پیمانے پر بخار اور مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ جہاں ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وہیں دہلی سرکاربیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مو ¿ثر اقدامات کرنے میں ناکام ثا بت ہو رہی ہے۔
اس موقع پردیویندر یادو نے کہا کہ ہر سال مانسون کے دوران شہر کے لوگ پانی جمع ہونے (واٹر لا گنگ ) ، گندگی، مچھروں اور موسمی بیماریوں جیسے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں، اس کے باوجود سرکار بروقت کوئی ٹھوس اور جامع منصوبہ بنانے میں ناکام رہتی ہے۔ دہلی کے عوام آج متاثرہ علاقوں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے، پانی جمع ہونے کی روک تھام کے فقدان، باقاعدہ فوگنگ نہ ہونے اور صحت کی ناکافی سہولیات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار کی غفلت اور ناقص تیاری کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، جس کے نتیجے میں ہسپتالوں پر دباو ¿ بڑھ رہا ہے۔ حکومت کو صرف اجلاسوں اور دعووں تک محدود رہنے کے بجائے زمینی سطح پر فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
No Comments: