
نئی دہلی ،13ستمبر (میرا وطن نیوز )
ہیلنگ ہینڈ ٹرسٹ بہ اشتراک دی کوریج میڈیا کے زیر اہتمام اتوار کوابو الفضل انکلیو میں ایوارڈ پروگرام ’دہلی رائزنگ 2026 ‘ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ سوشل، سماجی اور صحافی کے طور سے کام کر رہی کئی اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ ان میں روزنامہ میرا وطن کے سینئر سب ایڈیٹر شہاب الدین کوان کی صحافت کے شعبے میں نمایاں کام انجا م دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی اتر پردیش ریاستی ،رابطہ کاری اور نگرانی کمیٹی (دیشا ) کے رکن ڈاکٹر زبید الرحمن (ببن میاں )کے ذریعہ ٹرسٹ کی طرف سے ایوارڈیز کومومینٹودیے گئے ۔تقریب کے دوران بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور انہوں نے ایوارڈ یافتگان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی ۔
اس موقع پر ہیلنگ ہینڈ ٹرسٹ کے چیئر مین ڈاکٹر ضمیر اعظمی نے کہا کہ تنظیم مختلف شعبوں میں رضا کارنہ طور پر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاص کر تعلیم اور صحت کے شعبے میں کام کئے جا رہے ہیںجن سے ضرورت مند فیضیاب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب تک متعدد میڈیکل کیمپ لگائے جا چکے
ہیں میں مریضوں کی طبی جانچ اور دوائیاں مفت فراہم کی تی رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ آئندہ بھی فلاحی کاموں کو انجام دیتا رہے گا۔
دی کوریج میڈیا کے ایڈیٹر شمس آغازنے نے ٹرسٹ کے ذریعہ کئے جارہے سوشل ،سماجی کاموں کے ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں دیے جا رہی خدمات کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ مختلف شعبوں میں نمایاں بنیادی کام انجام دے رہا ہے جس سے بڑی تعداد میں ضرورت مندلوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے تمام ایوارڈیافتگان کو مبارکباد پیش کی ۔
No Comments: