Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکز اور دہلی سرکار کے کاموں کی پیش رفت کو لے کر دیشا کمیٹی کی میٹنگ

دہلی جل بورڈ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے پردیا زور

نئی دہلی،16ستمبر (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بِدھوڑی کی صدارت میں بدھ کوجنوبی ضلع ضلعی ترقیاتی رابطہ اور نگرانی کمیٹی(دیشا) کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین ستیش اپادھیا ئے ، کونسلرز ممتا یادو اور انیتا ستپال سنگھل نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنوبی ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لکشیا سنگھل، ساو ¿تھ زون کے ڈپٹی کمشنر شاشوت سوربھ اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
اس موقع پربِدھوڑی نے بتایا کہ میٹنگ میں مرکزاور دہلی سرکار کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔خاص کر دہلی جل بورڈ سے متعلق کاموں میں تیزی لانے پر زور دیا گیا ۔ علاوہ ازیں، ‘سیوا سنکلپ ابھیان’ کے تحت پروگراموں کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔ یہ مہم وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی خدمت کے 25 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک چلا ئی جائے گی۔ اس عرصے کے دوران ترقیاتی اور عوامی بہبود کی اسکیموں کے حوالے سے اعلانات متوقع ہیں اور کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *