
اس پروجیکٹ پر تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی :زبیر احمد
نئی دہلی،16ستمبر (میرا وطن نیوز )
سیلم پور اسمبلی حلقے کے تحت مختلف وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی کڑی میں حلقہ کے سیلم پور وارڈ (ویلکم) میں عوامی سہولیات کو بہتر بنانے اور علاقے کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کر نے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 2 نئی سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کا افتتا ح کیا گیا ہے۔ ماتا مندر مارگ اور شری لالا رام گپتا مارگ کی نئے سرے سے تعمیر کے اس اہم پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز مقامی ایم ایل اے چودھری زبیر احمد، کونسلر حاجن شکیلہ اور حاجی افضال نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس ترقیاتی منصوبے کے تحت دونوں سڑکوں کی مجموعی لمبائی تقریباً 820 میٹر ہوگی اور ان کی مکمل ازسر نو تعمیر کی جائے گی۔ پانی کے بہاو ¿ کو درست رکھنے کے لیے سڑک کے ساتھ 3 بڑے نالے اور ایک نالی بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس پورے پروجیکٹ پر تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ علاقے کی تمام گلیوں اور سڑکوں کو پائیدار بنانا اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس پروجیکٹ کے مکمل ہو نے سے نہ صرف علاقے کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا بلکہ سڑکوں کی خوبصورتی اور پائیداری میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس موقع پرکونسلر حاجن شکیلہ نے کہا کہ وارڈ کے رہائشی طویل عرصے سے سڑکوں کی خستہ حالی اور پانی کے جمع ہونے سے پریشان تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے خاص طور پر برسات کے موسم میں ہونے والے شدید جل بھراو ¿ اور سیور اوور فلو کی پریشانی سے لوگوں کو دائمی راحت ملے گی اور آمدورفت میں درپیش تمام مشکلات ختم ہو جائیں گی۔
اہم شرکا میں سید ناصر جاوید، حاجی ابرار، شاہد انصاری، عبد الکلام، منموہن گرگ، حاجی شفیق، راجہ بھائی ، غیاث بھائی، ضرار احمد، مقیم انصاری، راو ¿ نوید، محمد شکیل، شمشیر خان، انیس احمد، اسرار بھائی، جعفر علی، عابد شیخ، فیروز قریشی، ارشد اوردھن کے نام شامل ہیں۔
No Comments: