
نئی دہلی، 16 ستمبر (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں مشرقی دہلی کے دلشاد گارڈن میں واقع گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی) اسپتال میں 250 بستروں پر مشتمل سپر اسپیشلٹی اور ٹراما بلاک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ۔ اس منصوبے کی کل لاگت 244.87 کروڑ روپے ہوگی۔ چونکہ نیا بلاک موجودہ جی ٹی بی اسپتا ل کمپلیکس کے اندر ہی تعمیر کیا جائے گا، اس لیے نئی زمین حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ ٹراما بلاک ’پردھان منتری سوستھیا سرکشا یوجنا‘ (پی ایم ایس ایس وائی) کے چوتھے مرحلے کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ جی ٹی بی اسپتال مشرقی دہلی کا واحد بڑا سرکاری اسپتا ل ہے اور یہاں مر یضو ں کا مسلسل بھاری دباو ¿ رہتا ہے، جہاں تقریباً تمام بستر ہر وقت بھرے رہتے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر، حادثات اور انتہائی ہنگامی نوعیت کے کیسز کے لیے جدید ٹراما سہولیات کو وسعت دینا ناگز یر تھا۔ نئے بلاک کے کھلنے سے، شدید بیمار مریضوں کو 24 گھنٹے ہنگامی اور ٹراما کیئر کے ساتھ ساتھ خصو صی طبی علاج، تشخیص، سرجری اور انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کی سہولیات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔ دہلی حکومت کا مقصد سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت کو بڑھانا اور لوگوں کو ضرورت کے وقت بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریباً 22,550 مربع میٹر کے رقبے پر محیط یہ بلاک ایک سات منزلہ عمارت ہوگی جس میں ایک تہہ خانہ (بیسمنٹ)، گراو ¿نڈ فلور اور چھ اوپری منزلیں شامل ہوں گی۔ اس میں 250 بستر، 48 خصوصی او پی ڈی کمرے اور نو جدید آپریشن تھیٹرز ہوں گے۔ بیسمنٹ میں بلڈ بینک اور لیبارٹری قائم کی جائے گی ۔ گراو ¿نڈ فلور پر چوبیس گھنٹے (24/7) کام کرنے والا ایمرجنسی یونٹ اور تشخیصی سہولیات (جیسے سی ٹی، ایم آر آئی اور ایکس رے سروسز) موجود ہوں گی۔ دوسرے فلور پر 72 بستروں پر مشتمل آئی سی یو (آئی سی یو) ہوگا، جبکہ چوتھے اور پانچویں فلور پر جنرل اور پرائیویٹ وارڈز میں مجموعی طور پر 175 بستروں کی گنجائش ہوگی۔ چھٹے فلور پر دفاتر، کلاس رومز اور ڈاکٹروں کے لیے تربیتی لیبارٹری ہوگی۔ 250 بستروں کی کل گنجائش میں 20 ایمرجنسی بیڈز، برنز (جلنے کے مریضوں کے) آئی سی یو کے 5 بیڈز، 70 آئی سی یو بیڈز، 4 آئسولیشن بیڈز، سرجری سے پہلے اور بعد کے 22 بیڈز، جنرل وارڈ کے 102 بیڈز اور پرائیویٹ کمروں کے 25 بیڈز شامل ہوں گے۔ یہ بلاک نیورولوجی، آرتھوپیڈکس، ڈرمیٹولوجی اور ڈینٹسٹری جیسے شعبوں میں خصوصی طبی خدمات فراہم کرے گا۔ شدید بیمار مریضوں کے لیے کل 77 کریٹیکل کیئر (انتہائی نگہداشت) بیڈز دستیاب ہوں گے۔
نیا بلاک حادثے کے شکار افراد اور انتہائی ہنگامی نوعیت کے کیسز کے لیے چوبیس گھنٹے ٹراما کیئر کی سہو لت فراہم کرے گا۔ مریضوں کی تشخیص کے لیے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکس رے، الٹراساو ¿نڈ اور لیبارٹری سروسز جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ سرجری کے لیے نو جدید آپریشن تھیٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے ساتھ ایک مکمل لیس بلڈ بینک بھی قائم کیا جائے گا۔
No Comments: