Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرکاری زمین کو پارک ،اسکول اور اسپتال کےلئے استعمال کرنے کا مطالبہ

آپ ایم ایل اے کی قیادت میں سی پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ

نئی دہلی، 21ستمبر(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے پیر کو سی پی ڈبلیو ڈی ہیڈکوارٹر کے باہر پرامن احتجاج کرتے ہوئے سرکاری زمین کو پارک، اسکول اور اسپتال کے لیے استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔ قرول باغ کے رکن اسمبلی وشیش رو ی کی قیادت میں کیے گئے احتجاج کے بعد ایک وفد نے سی پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور ڈائریکٹر جنرل کے نام مطالباتی میمورنڈم پیش کیا۔
اس موقع پروشیش روی نے کہا کہ قرول باغ کے باپا نگر، دیو نگر، ریگر پورہ اور بیڈن پورہ سمیت پورا علا قہ گنجان آبادی والا ہے، جہاں تقریباً 50لاکھ کی آبادی رہتی ہے۔ سرکارنے یہاں کوئی اسپورٹس کمپلیکس ، اسپتال، پارکنگ کی سہولت یا اسکول فراہم نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اسی آبادی کے درمیا ن سی پی ڈبلیو ڈی کی ہزاروں مربع میٹر زمین کھنڈر کی شکل میں پڑی ہوئی ہے اور برباد ہو رہی ہے۔ ہما را مطالبہ ہے کہ سی پی ڈبلیو ڈی اپنی ہزاروں مربع میٹر خستہ حال اور خالی پڑی زمین پر عوام کے لیے بنیا دی سہولیات اور عوامی مفاد کے منصوبے قائم کرے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *