
نئی دہلی ،21ستمبر (میرا وطن نیوز )
مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی اور ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی کی قیادت اور صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی کے نائب امیر عبدالحمید خان اور ناظم مولانا عبدالرشید سلفی کی معیت اور صوبائی جمعیت اہلحدیث آسام کے امیر مولانا حفظ الرحمن مدنی ودیگر ذمہ داران کی رہنما ئی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کا اعلیٰ راحتی وفد آسام کے دورے پر ہے۔ یہ دورہ 19ستمبر سے شروع ہوکر 22ستمبر تک جاری رہے گا۔ یہ جانکاری مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند سے ذرائع ابلاغ کے نام جاری ایک بیان میں دی گئی۔
آج جاری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی راحتی وفد نے آسام کے سیلا ب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ وہاں کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کی ، متاثرین کی دلجوئی کے کلما ت کہے اور ان کے مابین وسیع پیمانہ پر چیک اور نقد ریلیف تقسیم کی۔ اس راحتی وفد نے جن سیلاب متا ثرہ مقامات کا دورہ کیا ان میں ضلع شیو ساگر کے نیپالی کوٹھی، سنتوک اور بیہوبور، سنگل بستی وغیرہ مقاما ت قابل ذکر ہیں ۔ واضح رہے کہ اس موقر راحتی وفد کے پیش نظر دیگر متاثرہ مقامات کا دورہ اور متاثر ین کی ریلیف کے ساتھ ساتھ ان کی باز آباد کاری بھی ہے، یہ دورہ کل تک جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی راحتی وفد نے سیلاب کے معاً بعد آسام کے سیلاب متاثرہ مقامات کا دورہ کر کے ضروری اشیاءتقسیم کی تھی اور ان کے کھانے ، پینے وغیرہ کے انتظام و انصرام کیا تھا۔ اس وفد میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی اور ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی بھی شریک تھے۔ اسی طرح مرکزی جمعیت کے تعاون سے صوبائی جمعیت اہل حدیث آسام کے ذمہ داران نے بھی متاثرہ مقامات کا ایک خصوصی دورہ کیا تھا اور متاثر ین کے درمیان ریلیف وغیرہ تقسیم کی تھی۔
No Comments: