Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے سرکاری اسکول کے 20 طلباءمکو لکھنو ¿ کے دو روزہ دورے پر بھیجا گیا تھا

وزیر تعلیم سے بچوں نے پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کرنے کا تجربے کاکیا اظہار

نئی دہلی، 20 ستمبر(میرا وطن نیوز )
کیلاش نگر کے گورنمنٹ سروودیہ بال ودیالیہ کے 20 طلباءکے لیے، 17 اور 18 ستمبر کو لکھنو ¿ کا دورہ محض ایک تعلیمی تفریحی سفر نہیں تھا بلکہ خوابوں، امیدوں اور تحریک سے بھرپور ایک سفر تھا۔معا شی طور پر پسماندہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ان طلباءکو ‘ادھیکار منچ’ کے ایک اقدام کے تحت لکھنو ¿ لے جایا گیا۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو نئے تجربات سے روشناس کرانا، ان کا خود اعتمادی بڑھانا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دینا ہے۔
اس دورے کے دوران، طلباءکی ملاقات اتر پردیش کے ممتاز عوامی نمائندوں اور آئینی افسروں سے کروانے کی کوششیں کی گئیں۔ بچوں نے اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی اور تعلیم اور اپنے مستقبل کے بارے میں بات چیت کی۔
وزیر تعلیم، آشیش سود نے لکھنو ¿ کے دورے پر جانے والے تمام 20 طلباءکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ترغیب دی کہ وہ سخت محنت اور لگن کے ذریعے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں اور مستقبل میں اپنے اسکول، خاندان اور دہلی کا نام روشن کریں۔طلباءکو نئے تجربات سے جوڑنے کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے آشیش سود نے ‘ادھیکار منچ’ کے صدر کو مبارکباد دی اور اس نیک کاوش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *