Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار کابیڈ اینڈ بریک فاسٹ لائسنس اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ درست:ہرش ملہوترا

آتشزدگی حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کےلئے کانگریس اور آپ ذمے دار ہیں

نئی دہلی، 4 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے دہلی میں 2007 سے نافذ بیڈ اینڈ بریک فاسٹ لائسنس اسکیم کوواپس لینے کے ریکھا گپتا سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور مشورہ دیا ہے کہ سرکار اسی طرز پر چھوٹے نرسنگ ہومس کی حفاظتی نظام کو ہموار کرنے پر بھی توجہ دے۔
ریاستی صدر ہرش ملہوترا نے کہا کہ اس وقت کی کانگریس کی شیلا دکشت سرکار کے ذریعہ لائی بیڈ اینڈ بر یک فاسٹ لائسنس اسکیم گزشتہ دو دہائیوں کے دو ران کانگریس اور آپ دونوں کے لیڈروں کی سرپر ستی میں غیر قانونی ہوٹل چلانے کی چھوٹ بن گئی تھی ۔ یہی وجہ تھی کہ بی جے پی سرکارنے پچھلے مہینے اس اسکیم کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد ایک نئی، سخت اور شفاف بیڈ اینڈ بریک فاسٹ لائسنس اسکیم کی تشکیل کے لیے عوامی تجاویز کو مدعو کیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے، ہم نے ’آپ‘کے لیڈروں کو ہر حادثے کے بارے میں چھو ٹی موٹی بیان بازی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس کے باوجود، انہی لیڈروں نے ا پنے دور حکومت میں پیش آنے والے آتشزدگی کے حادثات 2018 میں بوانا میں 10 اموات، 2019 میں ارپت گیسٹ ہاو ¿س میں 17 اموات، اور 2019 میں فلمستان کے قریب 43 اموات، 2022 میں منڈکا میں 27 اموات، 2024 میں وویک وہار میں ایک نرسنگ ہوم میں 7نو زائد بچوں کی مو ت پر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *