Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

غیر قانونی ہوٹلوں، گیسٹ ہاو ¿سز اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف مہم چلائی جائے گی

فائر سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کےلئے مجرموں کے لیے کوئی رعایت نہیں

مالویہ نگر آتشزدگی کے واقعہ پر مضبوط موقف،وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی

نئی دہلی، 04 جون(میرا وطن نیوز)
راجدھانی میں مالویہ نگر میں آتشزدگی جیسے المناک واقعات رو نما نہیں ہوں اور غیر مجاز تعمیرات اور فائر سیفٹی معیا رات کی خلاف ورزیوں کو مو ¿ثر طریقے سے روکنے کو لے کر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ اس پورے معاملے پر سخت موقف اپناتے ہوئے سرکار نے واضح کر دیا ہے کہ مالویہ نگر آتشزدگی کے واقعہ کے ذمہ دار عمارت کے مالک، اہلکار یا دیگر قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجدھانی میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام پہلوو ¿ں پر توجہ دینے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے- جس میں حفاظتی معیارات کی تعمیل، ایک مو ¿ثر نگرانی کا نظام، اور ایک جوابدہ طریقہ کار شامل ہے- تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات کو روکا جا سکے اور دہلی کو ایک محفوظ شہر بنایا جا سکے۔
دہلی سکریٹریٹ میں ہوئی میٹنگ میں دہلی پولیس، محکمہ محصولات، دہلی میونسپل کارپوریشن ، نئی دہلی میو نسپل کونسل، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، دہلی فائر سروس، دہلی جل بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسر ان شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ مالویہ نگر کے ایک گیسٹ ہاو ¿س میں بڑے پیما نے پر آتشزدگی کے واقعہ میں ہونے والی کوتاہیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی اور جہاں کہیں بھی یہ واقع ہو گا جوابدہی طے کی جائے گی۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ راجدھانی میں غیر قانونی جائیداد و ں ، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاو ¿سز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں، اور تمام ادارے فائر سیفٹی کے ضوا بط اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکار غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے سخت اور زیادہ جوابدہ ضوابط نافذ کرے گی ۔ حفا ظت اور تعمیراتی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی اسٹیبلشمنٹ کو بخشا نہیں جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *