
ماہر ڈاکٹروں اور جی ڈی ایم اوز سمیت کل 74 تبادلے تجویز کیے گئے ہیں:ریکھا گپتا
سرکار کے اس اقدام کا مقصد انسانی وسائل کے انتظام کو زیادہ موثر اور جوابدہ بنانا ہے
نئی دہلی، 19 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ نے تہاڑ اور منڈولی جیلوں میں طویل عرصے سے تعینات ڈاکٹروں کے تبادلے کی سفا رش ایل جی سردار ترنجیت سنگھ سندھو سے کی ہے۔ریکھا گپتا کے مطابق یہ سفارش صحت کی خدمات کے انتظا می ڈھانچے کو بڑھانے اور انسانی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
اس سفارش میں 39 ڈاکٹروں کے تبادلے کی تجویز ہے جو تہاڑ اور منڈولی جیلوں میں5 سال یا اس سے زیادہ عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس گروپ میں ماہر ڈاکٹر اور جنرل ڈیوٹی میڈ یکل آفیسرز (جی ڈی ایم او ) دونوں شامل ہیں۔ دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے کئی ڈاکٹر 2014 سے مسلسل ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں، جن کی میعاد 11 سال سے زیادہ ہے۔ تجویز میں ان کی جگہ تقریباً 35 دیگر ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس سے مجوزہ تبادلو ں کی کل تعداد تقریباً 74 ہو جائے گی۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ سرکارکا مقصد محکمہ صحت کے ہر یونٹ میں ضروری انسانی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانا، ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ ان ڈاکٹروں کے تبادلے کی سفارش جو تہاڑ اور منڈولی جیلوں میں طویل عرصے سے ایک ہی جگہ پر تعینا ت تھے، بھی انتظامی اصلاحات اور انسانی وسائل کے انتظام کے اس وسیع عمل کا حصہ ہے۔
No Comments: