Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

او -زون کو قانونی تحفظ دے کر ایک بھی مکان نہیں ٹوٹنے دیں گے کا وعدہ پورا کرے مودی سرکار

آپ نے پارلیمنٹ میں قانون بنانے کے مطا لبے کے تحت جھڑودا پارٹ-3 میں دستخطی مہم چلائی

نئی دہلی، 19جون(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈراور براڑی سے رکن اسمبلی سنجیو جھا نے جمعہ کو او-زون میں شامل کالونیوں میں انہدامی کارروائی روکنے اور اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے پارلیمنٹ میں قانون بنانے کے مطا لبے کے تحت جھڑودا پارٹ-3 میں دستخطی مہم چلائی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دہلی کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ ایک بھی مکان نہیں ٹوٹے گا، لہٰذا اب وہ او-زون کی کالونیوں کو قانونی تحفظ فراہم کرکے اپنا یہ وعدہ پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی والوں نے مودی جی پر اعتماد کرکے ای ڈی پارٹی کی سرکار بنائی تھی، مگر آج گھروں پر روزانہ چلنے وا لے بلڈوزر ان کے اعتماد کو مجروح کر رہے ہیں۔ ایسے میں جب تک پارلیمنٹ میں قانون نہیں بن جاتا، او-زون میں رہنے والے لاکھوں لوگ ہمیشہ بلڈوزر کے خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور رہیں گے۔
اس موقع پرسنجیو جھا نے کہا کہ ہم 91کالونیوں میں دستخطی مہم چلا رہے ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ہم چا ہتے ہیں کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے ذریعے لوگوں کو قانونی تحفظ فراہم کریں۔ ای ڈی پارٹی کے رہنما، وزراء، وزیر اعلیٰ اور ارکان پارلیمنٹ مسلسل یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ مکان نہیں ٹوٹیں گے، لیکن اگلے ہی دن انہدامی کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔ جب تک سرکارقانونی تحفظ نہیں دے گی، ان کے وعدوں پر عوام کا اعتماد قائم نہیں ہو سکتا۔اگر یہ تحفظ نہیں ملا تو عوام سڑکوں پر نکلیں گے اور اسی پارلیمنٹ کے سامنے جا بیٹھیں گے، جہاں انہیں عوام نے منتخب کرکے بھیجا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *