Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیراعلیٰ نے دسویں اور بارہویں جماعت کی کامیاب طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

نئی دہلی، 16 مئی (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو آر کے پورم اسمبلی حلقہ میں 10ویں اور 12ویں جماعت پاس کرنے وا لی ہونہار طالبات کو مفت سائیکلیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیٹیاں اپنے خاندان اور پوری قوم کے خواب اور عزم کو پوراکرنے والی ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیاد ت میں ملک کی بیٹیاں تعلیم، سائنس، کھیل، فوج، انتظامیہ اور اختراع سے لے کر ہر میدان میں ایک نئے ہندوستان کی طاقت بن کر ابھر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے طالبات کو محفوظ اور آسان نقل و حمل میسر آئے گی اور والدین کے خدشات بھی کم ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے تمام ہونہار طلباءکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت، قابلیت اور اقدار کے ذریعے اپنے والدین، دہلی اور پورے ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔ اس موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے صوبائی سکریٹری انل گپتا، ایم ایل اے انل شرما، ضلع صدر رویندر چودھری اور کونسلر دھرم ویر سنگھ موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *