Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نیٹ کے امیدوار کی خودکشی کے بعد خاندان سے ملاقات کی

سوربھ بھاردواج نے سرکار سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 16 مئی (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے ہفتہ کو لال باغ میں نیٹ (یو جی) امتحان کی منسوخی کے بعد خودکشی کرنے والے امیدوار کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سوربھ بھاردواج نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کئی سالوں سے ایم بی بی ایس میں دا خلے کی تیاری کر رہی تھی، اور یہ اس کے لیے آخری موقع تھا۔ پیپر لیک ہونے کی خبر کے بعد وہ بہت پریشان اور بے حد ذہنی دباو ¿ میں تھی۔ بالآخر اس نے گھر میں پھانسی لگا لی۔
اس موقع سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اب ملک کے مختلف حصوں سے اسی طرح کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہو ں نے مرکزی سرکار سے سخت اور ٹھوس کارروائی کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ایک ادنیٰ پروفیسر کو گرفتار کرنا اور اسے پورے کیس کا ’ماسٹر مائنڈ‘ قرار دینا سراسر غلط ہے۔ اصل ما سٹر مائنڈ پرد ے کے پیچھے کام کرنے والے طاقتور اور بااثر لوگ ہیں۔آپ لیڈر نے کہا کہ مر کز ی سرکا ر کو ہمارے نوجوانوں کو یقین دلانا چاہئے کہ اب سے امتحانی پرچے لیک نہیں ہوں گے۔
سوربھ بھاردواج نے مطالبہ کیا کہ مرکزی سرکار نوجوانوں سے اپیل کرے کہ وہ ایسے سخت اور جان لیوا اقدامات نہ کریں۔اے اے پی لیڈر نے معاملے کی منصفانہ اور تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *