Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چاندنی چوک کے بی جے پی ضلعی عہدیداروں کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

تمام عہدیدارلگن کے ساتھ کام کریں اور عوامی خدمت کو ز یادہ ترجیح دیں

نئی دہلی ،5جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی چاندنی چوک کے ضلع صدر اروند گرگ کی قیادت میں نئے مقرر کردہ ضلعی عہدیداروں نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اتوار کوزیر اعلی ریکھا گپتا سے ملاقات کی۔اس موقع پر تمام نو تعینات ضلعی عہدیداران موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نئے عہدیداروں کو ان کے کردار کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ تنظیم کے نظریے کے مطابق لگن کے ساتھ کام کریں اور عوامی خدمت کو سب سے ز یادہ ترجیح دیں۔ وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے، ضلع صدر اروند گرگ نے کہا کہ ان کا پیار، بھر و سہ اور رہنمائی انہیں تنظیم کے لیے وقف رہنے اور عوامی خدمت کے اپنے عزم میں ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ضلع کی پوری ٹیم تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور پارٹی کی پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مو ¿ثر طریقے سے لوگوں تک پہنچانے کے لیے انتہائی خلوص اور مستعد ی کے ساتھ کام کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *