Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

’اینگری مین‘ پرمجیت سنگھ پماپر مبنی 10 واں گیت’ پما بنا دھرنا کامیاب نہیں‘ہواریلیز

عام لوگوں کی آواز بن کر تین دہائیوں سے جدوجہد کر رہے ہیںپرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی،5جولائی (میرا وطن نیوز )
عوامی مفاد کے مسائل کو بے خوفی سے اٹھانے کے لیے ’اینگری مین‘ کے نام سے شناخت بنا چکے نیشنل اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما کیعوامی جدوجہد، سماجی وابستگیوں اور عوامی تحریکوں پر مبنی 10 واں گیت’پما کے بغیر کوئی دھرنا کامیاب نہیں‘کا ایک پروقار تقریب میں ریلیز کیا گیا ۔یہ گیت ان کی جدوجہد کی زندگی، عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن اور عام لوگوں کے مفادات کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے لیے وقف ہے۔
اس گیت کے بول معروف مصنف بلوندر سنگھ سوڈھی نے لکھے تھے، جبکہ مقبول گلوکارہ رایش کور نے اس ٹریک کو اپنی سریلی آواز دی۔ لانچ تقریب میں پرمجیت سنگھ ’پما‘، بلوندر سنگھ سوڈھی، رئیس کور، نیشنل اکا لی دل کے قومی سکریٹری وکرانت موہن، خواتین ونگ کی قومی صدر بھاونا دھون، دہلی ریاستی صدر کلد یپ سنگھ مارواہ، اور سوشل ونگ کی قومی صدر رشمیت کور بندرا کے علاوہ بڑی تعداد میں عہدیداروں، کارکنوں اور دیگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرمصنف بلوندر سنگھ سوڈھی نے کہا کہ پما تقریباً 32 سالوں سے مفاد عامہ کے مختلف مسائل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مہنگائی، تعلیم، تاجروں کے مسائل، خواتین کے حقو ق، نوجوانوں کو آن لائن گیمنگ جیسے سماجی چیلنجوں سے بچانے اور عام شہریوں کی آواز کو سرکار تک پہنچا نے جیسے موضوعات پر متعدد تحریکوں اور عوامی بیداری کی مہمات کی قیادت کی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *