
نئی دہلی، 22 جولائی(میرا وطن نیوز)
پیپر لیک اسکینڈل اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کو لے کر بدھ کوپردیش کانگریس پارٹی کارکنان نے ریاستی دفتر راجیو بھون سے مارچ کرتے ہوئے بی جے پی ہیڈ کوارٹر کا گھیر او ¿کیا ۔ دہلی صدردیویندر یادو کی قیادت میں جیسے ہی مظاہرین تانا شاہ مودی نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑ ھے تب پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور انہیں گاڑیوں میں بھر کرآئی پی اسٹیٹ تھانہ لے گئی اور بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔
اس سے قبل کانگریس کارکنان ’پیپر چور گدی چھوڑ ‘،نریندر مودی ہائے ہائے ،جب-جب مودی ڈرتا ہے پولیس کو آگے کرتا ہے ‘نعرے لگا رہے تھے مظاہرین کی مانگ تھی کہ کل 21جولائی کو جنتر منتر پر پر امن اپنا احتجاج درج کررہے طلبہ پر بر بریت کے ساتھ لاٹھیاں برسانے اور آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پر وزیر اعظم معافی مانگنی چاہئے۔ مظاہرے میں قاضی نظام الدین،ڈاکٹر نریندر ناتھ ، پرو فیسر کرن والیا، سریندر کمار، بھیشم شرما، عبدالرحمن، عبدالحنان، مدیت اگروال، حاجی ظریف،محمد عثمان اور ممتاز پٹیل سمیت بڑی تعداد پارٹی عہدیداران اور کارکنان شامل تھے
No Comments: