Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دستار سکھوں کی شناخت اور عزت نفس کی علامت ہے

اسے اپنانا ہر سکھ نوجوان کا فرض ہے: پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی،22جولائی (میرا وطن نیوز )
سکھ وراثت، ثقافت اور شاندار روایات کو فروغ دینے کے مقصد سے سبھاش نگر کے گرودوارہ سری گرو سنگھ سبھا میں ’کردار دستار‘ دومالہ مقابلہ منعقد ہوا۔ یہ متاثر کن تقریب ’ٹیم دستار کوچ دہلی‘ اور گرودوارہ سری گرو سنگھ سبھا کی انتظامی کمیٹی کے مشترکہ زیراہتمام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ مقابلے میں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اورپگڑی اور دومالے باندھنے میں اپنی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں کوچز منبیر سنگھ، منجیت سنگھ، منیندر سنگھ، گرجیت سنگھ، گرومکھ سنگھ، اور گرمیت سنگھ موجود تھے۔
اس موقع پر مہمانوں پرمجیت سنگھ پما (قومی صدر، نیشنل اکالی دل) اور مہندر سنگھ (ممبر، دہلی سکھ گوردو ار ہ مینجمنٹ کمیٹی اور صدر، گرودوارہ سری گرو سنگھ سبھا، صفدرجنگ انکلیو) کو اعزاز سے نوازا گیا۔ پرمجیت سنگھ پمما نے کہا کہ دستار محض سر پر پہنا ہوا کپڑے کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ سکھوں کی شناخت، عزت نفس اور نظم و ضبط کی علامت کے ساتھ ساتھ گرو صاحبان کا ایک انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ آج کچھ سکھ نوجوانوں نے پگڑیوں کی بجائے ٹوپیاں پہننا شروع کر دی ہیں جبکہ ہمارے گرو صاحبان نے ’دستار‘ (پگڑی) کو عزت، ہمت اور عزت نفس کی علامت کے طور پر قائم کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *