
نئی دہلی، 4جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے او-زون کے بہانے لاکھوں غریب خاندانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی تیاریو ں میں مصروف بی جے پی سرکارپر حملہ کیا ہے۔ آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ عام آدمی پارٹی او-زون میں آنے والی رہائشی آبادیوں کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، جس کی وجہ سے پولیس بار بار آپ رہنما ¶ں کو حراست میں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف برا ڑی علاقے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس سے 10لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ براڑی سے لے کر سونیا وہار تک اور کراول نگر سے لے کر بدرپور تک لاکھوں لوگوں کے گھروں پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
مقامی رکن اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ چند ماہ قبل یمنا کے کنارے آباد 93سے زائد کالونیوں میں جا کر او -زون کے بورڈ لگا دیے گئے، جس کے بعد سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ کئی ایسے علاقوں میں بھی او-زون کے بورڈ لگا دیے گئے ہیں جن کا یمنا دریا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہاں کے لوگ مسلسل بی جے پی سرکاراور اراکین پارلیمنٹ سے رابطہ کر رہے ہیں، لیکن انہیں صرف یقین دہانیاں مل رہی ہیں ، کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ او-زون کا بورڈ لگ جانے سے کوئی انہدامی کارروائی نہیں ہوگی۔ دہلی سرکار کے ایک وزیر نے بھی کہا تھا کہ کوئی ڈیمولیشن نہیں ہوگا اور غلط طریقے سے لگائے گئے بورڈ ہٹا دیے جائیں گے، لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بورڈ ہٹائے گئے اور نہ ہی لوگوں کا خوف کم ہوا، بلکہ اب مختلف مقامات پر انہدامی کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں۔
No Comments: