
نئی دہلی،12ستمبر (میرا وطن نیوز )
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیا رات رام داس اٹھاولے نے نئی دہلی کے کرشنا مینن مارگ پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس خیر سگالی ملاقات کے دوران بدھ بھکشوو ¿ں کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔
آر پی آئی کے قومی صدر رام داس اٹھاولے نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بودھ گیا میں واقع مہابودھی وہار کے انتظام اور ‘بودھ گیا ٹیمپل ایکٹ، 1949’ سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ بدھ بھکشوو ¿ں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں ان کے مختلف مطالبات کا احاطہ کیا گیا تھا۔
انہوںنے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا کہ ہندوستان اور دنیا بھر میں بدھ مت کے پیروکار طویل عرصے سے ‘بودھ گیا ٹیمپل ایکٹ، 1949’ کو مکمل طور پر منسوخ کرنے اور مہابودھی وہار کا مکمل کنٹرول اور انتظام بدھ برادری کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے بھکشوو ¿ں کے مطالبات کو مثبت اور سنجیدہ رویے کے ساتھ سنا اور انہیں یقین دلایا کہ اس معاملے کو جلد حل کیا جائے گا۔
No Comments: