Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ماہ ربیع الآخر کا چاند نظر نہیں آیا،امارت شرعیہ ہند کا فیصلہ

14ستمبربروز پیر ہ ربیع الآخر1448 ھ کی پہلی تاریخ

نئی دہلی،12 ستمبر (میرا وطن نیوز )
رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ ہفتے کو بعد نماز مغرب مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی، نائب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔
دہلی میں مطلع صاف نہیںہے ، چاند نظر نہیں آیا اور کہیں سے رﺅیت کی اطلاع نہیںملی۔اس لیے رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند تیس کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے اعلا ن کرتی ہے کہ کل بروز اتوار 30ہ ربیع الآخر ہے اور بتاریخ 14ستمبربروز پیر 14ستمبربروز پیر مہ ربیع الآخر1448 ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رو ¿یت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق 29ربیع الاول 1448ھ مطابق 12ستمبر بروزہفتہ بعد نماز مغرب بمقام اہل حدیث کمپلیکس ،ابوالفضل انکلیو میںمرکزی اہل حدیث رو ¿یت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رو ¿یت ہلال ماہ ربیع الآخر کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے مگر کہیں سے بھی رو ¿یت ہلال ماہ ربیع الآخر کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رو ¿یت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل بروزاتوار ماہ ربیع الاول کی 30ویں تاریخ ہوگی۔ان شاءاللہ

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *