Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تعلیمی اداروں کو منہدم کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے:مسلم لیگ

مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو مسمار کرنے کے نوٹس کی مذمت

نئی دہلی،19جولائی(میرا وطن نیوز)
انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش (آئی یو ایم ایل) کی ایک ہنگامی و تعزیتی نشست اتوارکوقائد ملت سینٹر، دریا گنج میں منعقد ہوئی۔ جس میں پارٹی کے دہلی پردیش کے خزانچی عبدالحمید انصاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفر ت کی گئی ۔
میٹنگ کی صدارت دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کی اور تنظیم کے قومی سکریٹری خرم ا نیس عمر مہمانِ خصوصی تھے۔ مینگ میں محمد زاہد انصاری، نور شمس، معین الدین انصار ی ، آصف انصاری، شیخ فیصل حسن، اتیب احمد اور دیگر کارکنان شامل ہوئے۔تعزیتی نشست کے دوران مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی، رام پور کو مسمار کرنے کے جاری نوٹس کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا، جس پر شرکاءنے شدید تشو یش اور احتجاج کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو مسمار کرنے کا نوٹس محض نقشہ منظور نہ ہونے کا مسئلہ نہیں بلکہ اقلیتی تعلیمی اداروں کو کمزور کرنے اور اقلیتوں کی بااثر شخصیات کو نشانہ بنانے کی ایک منظم سازش معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نقشہ منظور نہ ہونا ہی مسماری کی بنیاد ہے تو ملک میں بے شمار عمارتیں، کالج اور جامعات ایسی ہیں جن کی تعمیر مختلف مراحل میں مکمل ہوئی ہے اور جن کے تمام نقشے ابتدا ہی میں منظور نہیں تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *