Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ساکیت عمارت گرنے کے 12 دن بعدبھی ملبہ ہٹانے میں انتظامیہ ناکام

بی جے پی کی ریکھا سرکار کے ذریعہ آخر کار کیا چھپایا جا رہا ہے؟ :پروین کمار

نئی دہلی، 10 جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ساکیت کے سیدالجاب میں گرنے والی عمارت کے ملبے کو صاف کرنے میں ناکام رہنے پر بی جے پی سرکارپر تنقید کی ہے۔ آپ کے ایم سی ڈی کے شریک انچارج پروین کمار نے کہا کہ حادثے کے 12 دن بعد بھی بی جے پی سرکارملبہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ اصل میں کیا چھپا یا جا رہا ہے؟ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ریکھاسرکار جان بوجھ کر ہلاکتوں کی اصل تعداد کو چھپانے کے لیے ریسکیو آپریشن کو سست کر رہی ہے۔اس موقع پر ایم سی ڈی میں معاون انچارج پریتی ڈوگرا ،آپ کے مہرولی ضلع سابق صدر نریش تیاگی اور کونسلر ارون ناوریا موجود تھے۔
اے اے پی ہیڈکوارٹر میں بدھ کو منعقد پریس کانفرنس پروین کمار نے سیدالجب، ساکیت میں منہدم ہو نے والی عمارت کا ایک ویڈیو دکھایا، جس میں کہا گیا کہ 500 مربع گز کا ڈھانچہ 30 مئی کو گر گیا تھا ۔ حادثے کے 12 دن گزر جانے کے باوجود، ریسکیو آپریشن ابھی تک جاری ہے اور اسے ہٹانے کا کام مسلسل جاری ہے۔ سرکار یہ بتانے کو تیار نہیں کہ یہ ریسکیو آپریشن کب تک جاری رہے گا۔ بی جے پی سرکاراس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام اس واقعہ کو بھول جائے اور اس پر کوئی بحث نہ ہو۔ اس دوران بی جے پی سرکار میں ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *