
نئی دہلی،10جون (میرا وطن نیوز )
نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم سب سے طویل مدت کار کا ریکارڈ قائم کرنے کے موقع پر بدھ کو جنوبی دہلی میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ نے ان تقریبات میں حصہ لیا، جس میں گھٹورنی کے ہنومان مندر میں دعا اور کیرتن شامل تھے۔ خواتین نے وزیر اعظم کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے اور ان کی قیادت میں ’وکست بھارت‘کے خواب کی تعبیر کے لیے دعا ئیں کیں۔
ان تقریبات کے دوران و زیر اعظم کو مبارکبادی پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ گھٹورنی میںبھنڈاراکا اہتمام ،چھتر پور کے بند روڈ پر گدائی پور میں اجتماعی دعوت کا انعقاد اور چندن ہولا گاو ¿ں میں صفائی مہم چلائی گئی۔ گاو ¿ں کے ایم سی ڈی اسکول میں ’ایک پیڑ ماں کے نام ‘مہم کے تحت درخت لگا گیا۔ اس موقع پر بدھوڑی نے کہا کہ مودی جی نے ا ن 12 سالوں میں جو کامیابیاں قوم کو دی ہیں وہ آ ز ادی کے بعد کے دور میں بے مثال ہیں۔تقر یب میںایم ایل اے کرتار سنگھ تنور، کونسلر سندر سنگھ تنور، سابق کونسلر رمیش امبوتا اور ستیش لوہیا نے شرکت کی۔
No Comments: