
نئی دہلی ، 10 جون (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کو بھڑکانے کی سازش کے ملزم طاہر حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا کی تعطیلاتی بنچ نے کیس کی اگلی سماعت 16 جولائی کو کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل یکم جون کو جسٹس امت شرما نے سابق کونسلر طاہر حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ اس سے قبل 29 جنوری کو کڑ کڑ ڈوما کورٹ نے طاہر حسین کی درخواست ضمانت مستر د کر دی تھی۔ کڑ کڑڈوما کورٹ کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ طاہر حسین پر 2020 کے دہلی فسادات کو بھڑکانے کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ وہ آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کیس میں بھی ملزم ہے۔
26 فروری 2020 کو آئی بی افسر انکت شرما کے والد رویندر کمار نے دیال پور پولیس اسٹیشن میں گمشد گی کی رپورٹ درج کرائی۔ اس کے بعد کچھ لڑکوں نے اسے اطلاع دی کہ ایک لڑکے کو قتل کر کے کھجور ی خاص نالے میں پھینک دیا گیا ہے۔ انکت شرما کی لاش اسی نالے سے برآمد ہوئی تھی۔
سابق کونسلر طاہر حسین کو دہلی فسادات سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کا بھی سامنا ہے۔ اس معاملے میں شریک ملزم امیت گپتا سرکاری گواہ بن چکے ہیں۔ غور طلب ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 کے فسادا ت میں 53 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے تھے
No Comments: