عام آدمی پارٹی کا مبینہ میڈیسن گھوٹالہ کے خلاف جی ٹی بی اسپتال کے باہر احتجاج
اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ملوث افراد پر کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی، 08 جولائی (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی دہلی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ دہلی سرکار کے محکمہ صحت کے اندر مبینہ طور پر 650 کروڑ روپے کی ادویات اور صحت کی دیکھ بھال کے گھپلے کے خلا ف گرو تیگ بہادر (جی ٹی بی) اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔اس پورے معاملے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ 100 کروڑ روپے کی دوائیں خریدی گئیں، پھر بھی ان کے لیے 400 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے 100 کروڑ روپے کی اد و یات پر 300 کروڑ روپے کا کمیشن جیب میں ڈالا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایکسرے مشینوں پر 103 کرو ڑ اور بیڈ شیٹس پر 50 کروڑ کا کمیشن لیا گیا ۔ اس طرح سرکارنے 650 کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا۔
No Comments: