Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند ذاکر نگر یونٹ کے زیر اہتمام درس قرآن پروگرام کا انعقاد

مقررین نے قرآن کی ہدایات، عفو و درگزر اور حالات حاضرہ پر فکر انگیز گفتگو کی

نئی دہلی ،12ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند ذاکر نگر یونٹ کے زیر اہتمام ہفتہ وار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں درس قرآن، درس حدیث اور حالات حاضرہ کے موضوع پر خطاب ہوا۔ پروگرام میں امیر مقامی مشرف علی سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔درس قرآن پیش کرتے ہوئے شکیل شمسی نے سورہ تکویر کی آیات 15 تا 29 کا ترجمہ و مختصر تفسیر بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے ستاروں، رات اور صبح کے مختلف مظاہر کی قسمیں کھا کر قرآن کی عظمت اور اس کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے کی حقیقت واضح فرمائی ہے۔
درسِ حدیث محمد رمضان قاسمی نے پیش کیا۔ انہوں نے فتحِ مکہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے عفو و درگز ر اور رحم و کرم کے غیر معمولی مظاہرے کو بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ آپ ﷺ نے برسوں کی مخالفت ، ظلم اور اذیت کے باوجود اہلِ مکہ کے ساتھ عمومی طور پر امن اور امان کا معاملہ فرمایا۔پروگرام کے تیسرے حصے میں محمد شاداب نے حالاتِ حاضرہ کے موضوع پر ولولہ انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے موجودہ حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنے دینی شعور کو بیدار رکھنے، حالات سے باخبر رہنے، قرآن و سنت کی ہدایات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے اور دعوتِ دین کی ذمہ داری کو مو ¿ثر انداز میں ادا کرنے کی طرف متوجہ کیا۔
پروگرام کے اختتام پر شرکاءنے مختلف موضوعات سے متعلق سوالات کیے جن کا تسلی بخش جواب دیے گئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *