
نئی دہلی، 15 جولائی ( میرا وطن نیو )
دہلی سرکار آزاد پور میں سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کا 15 فٹ لمبا کانسے کا مجسمہ نصب کرے گی۔ اس سلسلے میں ایک تجویز کو دہلی کابینہ نے منگل کو منظوری دی۔وزیر داخلہ آشیش سود نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نہ صرف ایک عظیم سیاستدان تھے بلکہ دور اندیش قیادت، اچھی حکمرانی اور قومی مفاد کی سیاست کے مظہر تھے۔ ان کے خیالات اور زندگی آج بھی کروڑوں ہم وطنوں کو ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
آشیش سود نے کہا کہ آزاد پور میں اٹل جی کا 15 فٹ اونچا کانسےکا مجسمہ نصب کرنے کا دہلی سرکار کا فیصلہ ان کے لیے خراج عقیدت ہے۔ یہ یادگار آنے والی نسلوں کو ان کے نظریات اور قوم کے لیے لگن کی یاد دلاتی رہے گی۔وزیر نے کہا کہ مجسمے کے ساتھ علاقے کی خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیا ت کی ترقی ہوگی، جس سے یہ جگہ عقیدت، تحریک اور عوامی سہولت کا ایک اہم مرکز بن جائے گی۔
No Comments: