Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں10 میں سے1 سرکاری اسکول کی عمارت غیر محفوظ اور خطرناک حالت میں

بی جے پی کی موجودہ ریکھا گپتا سرکار اور آپ کی سرکار کا11سالہ اقتدار ذمے دار

نئی دہلی، 15 جولائی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں دس میں سے ایک سرکاری اسکول کی عمارت خطر ناک حالت میں پہنچنے کے لئے بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار اور تعلیمی ماڈل کی دہائی دینے والی 11سا ل تک اقتدار میں رہی عام آدمی پارٹی کی کجریوال سرکار ہے۔ دہلی سرکارکے تحت کل 1,270 اسکول ہیں، جن میں 799 سرکار ی اسکول اور 471 سرکاری امداد یافتہ اسکول ہیں۔ 108 سرکاری سکولوں کی عمارتوں کے معائنے کے بعد، ان میں سے 54 کو گرانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ اسکولوں کی موجودہ صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں عام آدمی پارٹی اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کے نام پر محض کمروں کی لپائی پوتائی کی ،وہیں بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار بھی بچوں کی حفاظت کے تئیں پچھلے ڈیڑھ سال غیر حساس رویہ اپنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار کے اسکولوں کی طرح ہی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں کی عمارتوں کی بھی یہی حالت ہے ۔
دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی سرکار نے خستہ حال اسکولوں کی عمارتوں کو تبدیل کرنے کے لیے سالانہ 10 اسکول تعمیر کرنے اور فی الحال دو شفٹوں میں کام کرنے والے 284 اسکولوں کو سنگل شفٹ سسٹم میں منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں: اب تک کتنا تعمیراتی کام شروع ہوا ہے؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اب 27 خالی پلاٹوں پر اسکولوں کی عمار تیں بنانے کی تجاویز شروع کر رہا ہے، اس نے جنوری میں 284 اسکولوں کو سنگل شفٹ سسٹم میں تبد یل کرنے کے مقصد کے لیے 70 ایسے پلاٹوں کی نشاندہی کی تھی۔
انہوں نے سوال کیا کہ صرف چھ ماہ کے عرصے میں ایک ہی محکمے کے بیانات میں ایسا تضاد کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2013 میں شیلا دکشت کی قیادت والی کانگریس سرکارنے نئے سرکاری اسکولوں کے لیے 1,000 جگہوں کی نشاندہی کی تھی جس کا ہدف سالانہ 200 اسکولوں کی تعمیر کا تھا، جب کہ بی جے پی سرکار پسماندہ بچوں کے لیے سرکاری اسکولوں کی تعمیر کے لیے کوئی حساسیت نہیں دکھاتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *