Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی میں پانی جمع ہونے کے 80 سے 90 فیصد مسئلے کا حل ہو چکا ہے

مشر قی دہلی کے علاقوں کے دورے کے دوران پرویش صاحب سنگھ کا دعویٰ

نئی دہلی، 18 جولائی (میرا وطن نیوز)
وزیر تعمیرات عامہ و آبی وسائل پرویش صاحب سنگھ نے کہا ہے کہ راجدھانی میں پانی جمع ہونے کے تقر یباً 80 سے 90 فیصد مسئلے کا حل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب لوگ مندروں میں جا کر دعا کرتے تھے کہ بارش نہ ہو، کیونکہ پورے شہر میں پانی بھر جانے کا خوف رہتا تھا۔ آج ہم لوگوں سے کہتے ہیں کہ اچھی بارش کی دعا کیجیے۔ انہوں نے یہ باتیں دہلی سرکار کی ’سرکار آپ کے دوار‘ مہم کے تحت ہفتہ کومشرقی دہلی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کہیں۔
اس دورے میں وزیر پرویش صاحب سنگھ کے ساتھ لکشمی نگر کے رکن اسمبلی ابھیے ورما، پٹپڑگنج کے رکن اسمبلی رویندر سنگھ نیگی، تریلوک پوری کے رکن اسمبلی روی کانت، شاہدرہ کے رکن اسمبلی سنجے گوئل، سینئر افسران اور انجینئر بھی موجود تھے۔انہوں نے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا، مقامی شہریوں سے بات چیت کی اور برسوں سے زیر التوا شہری مسائل کے مستقل حل کے لیے کیے جا رہے کاموں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پٹپڑگنج ہائی وے اور جھلمِل انڈر پاس کا بھی معائنہ کیا، جو طویل عرصے سے مانسون کے دوران پانی جمع ہونے کے اہم مقامات کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *