Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے پبلک ٹرانسپورٹ بیڑے میں شامل ہوں گی 2,800نئی الیکٹرک بسیں:وزیر اعلیٰ

2028-29 تک 14ہزاربسوں کا بیڑا تیارکرنے کے وزن کو ملے گی تقویت:ریکھا گپتا

نئی دہلی، 18 جولائی(میرا وطن نیوز)
دہلی سرکارنے راجدھانی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنا نے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔وزیر اعظم کے صاف، سرسبز اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وزن کے مطا بق دہلی میں پی ایم ای -ڈرائیو اسکیم کے تحت 2,800 نئی اے سی لو فلور الیکٹرک بسیںشامل کی جائیں گی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکار 2028-29 تک پبلک ٹرانسپورٹ کے بیڑے کو تقریباً 14ہزار بسوں تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بسیں اگلے سال سے دہلی کی سڑکوں پر چلنا شروع ہو جا ئیں گی۔ان بسوں کو شامل کرنے کا فیصلہ حال ہی میں دہلی کابینہ کی میٹنگ کے دوران لیا گیا تھا۔
ریکھا گپتا نے کہا کہ 2,800 الیکٹرک بسوں کے بیڑے میں 1,400 بسیں شامل ہوں گی جو 12 میٹر لمبی ہیں اور دوسری 1,400 جو 9 میٹر لمبی ہیں۔ 9 میٹر لمبی بسیں تنگ گلیوں اور دیہی علاقوں میں کام کے لیے خاص طور پر کارآمد ثابت ہوں گی۔ اس سے مرکزی راستوں سے باہر پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر رسائی، آخری منزلوں تک پہنچنے اور مسافروں کے لیے آخری میل کے رابطے کو مضبوط بنانے میں سہولت ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *