Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی میں18 سے 20 جون تک 39 عوامی بہبود کیمپ منعقد کیے جائیں گے

شہری مرکزی اور دہلی سرکار کی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں:پرویش صاحب سنگھ

نئی دہلی، 11 جون(میرا وطن نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خدمت کے 12 سال مکمل ہونے، گڈ گورننس اور غریبوں کی فلا ح و بہبود کے موقع پر، 18 سے 20 جون تک دہلی کے مختلف علاقوں میں 39 عوامی بہبود کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کیمپوں کے ذریعہ مرکزی اور دہلی سرکار دونوں کی مختلف عوامی مفاد کی اسکیموں اور خدمات کو براہ راست شہریوں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ان عوامی بہبود کیمپوں کی تیاریو ں کے سلسلے میں کابینہ وزیر پرویش صاحب سنگھ کی زیر صدارت جمعرات کو دہلی سکریٹریٹ میں منعقد جائزہ میٹنگ دہلی سرکار کے مختلف محکموں کے سینئر افسرشامل ہوئے
میٹنگ کے دوران ہر محکمے کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیمپوں میں آنے وا لے شہریوں کو اسکیموں، ضروری خدمات اور امداد کے بارے میں معلومات ایک ہی چھت کے نیچے آ سا ن اور موثر انداز میں ملیں۔ اسکیموں کے فوائد اہل استفادہ کنندگان تک پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔
اس موقع پر وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا:’یہ کیمپ صرف اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلا نے کا ذریعہ نہیں ہیں؛ یہ عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت اور ان کی شکایات کے حل کے لیے ا یک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ تمام محکموں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *