Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) انتخابات

این ایس یو آئی اور اے بی وی پی نے اپنا اپنا پینل اتارا

نئی دہلی، 11 ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) کے انتخابات کو لے کر کانگریس اور بی جے پی سرگرم نظر آرہی ہیں ۔ان دونوں قومی پارٹیوں نے اپنی طلبہ اکائیوں این ایس یو آئی اور اے بی وی پی کے بینر تلے الیکشن لڑ رہے طلبہ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ اے بی وی پی اور این ایس یو آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈی یو ایس یو انتخابات کے لیے ایک مضبو ط پینل تشکیل دیا ہے۔
ڈی یو ایس یو کے انتخابات میںاین ایس یو آئی نے صدر کے عہدے کے لیے وجے شنکر مینا، نائب صد ر کے لیے ویر چھترتھ، سیکریٹری کے لیے نمرتا چودھری اور جوائنٹ سیکریٹری کے لیے گوپال چودھری کو میدان میں اتارا ہے۔جبکہ اے بی وی پی نے صدر عہدے کے لئے یش ڈباس ،نائب صدر کے لئے ایشو موریا ،سکریٹری کے لئے ریا چھابرا اور جوائنٹ سکریٹری کے لئے لکشیہ راج سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ 18 ستمبر کو ہونے والے ڈی یو ایس یو انتخابات ہونا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *