
نئی دہلی، 11ستمبر(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ملک بھر میں پارٹی کی توسیع اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 20 ریاستوں کے کنوینروں کو بھی قومی مجلس عاملہ کا رکن بنایا ہے۔ تمام ریاستی کنوینر قومی مجلس عاملہ میں مستقل مدعو ارا کین ہوں گے۔ پارٹی نے تمام ریاستی کنوینروں کو اپنی اپنی ریاست میں پارٹی تنظیم کو مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دہلی کے ریاستی کنوینر سوربھ بھاردواج، پنجاب کے کنوینر امن اروڑہ، گوا کے والمیکی نائک، ہریانہ کے سشیل گپتا، گجرات کے ایشودان گڑھوی، اتر پردیش کے سبھاجیت سنگھ اور جموں و کشمیر کے ریاستی کنوینر مہر اج ملک بھی قومی مجلس عاملہ کے مستقل مدعو اراکین ہوں گے۔ ان کے علاوہ کرناٹک کے مکھیا منتری چندرو، کیرالہ کے ونود ولسن میتھیو، اڈیشہ کے نشی کانت مہاپاترا، تمل ناڈو کے واسیگرن، تلنگانہ کی ہیما، میزورم کے اینڈریو لال ریمکیما، اروناچل پردیش کے یامرا تایا، ناگالینڈ کے اسوکے ہو، بہار کے راکیش کمار، آندھرا پردیش کے رمیش سیرا، آسام کے ڈاکٹر بھابین چودھری، اتراکھنڈ کی اوما گور سسودیا، راجستھان کی کیرتی پاٹھک اور انڈمان و نکوبار کے ریاستی کنوینر ڈاکٹر ارون کے ملک کو بھی قومی مجلس عاملہ کا مستقل مدعو رکن بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل عام آدمی پارٹی نے 23اراکین کو قومی مجلس عاملہ میں رکن بنایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پانچ اراکین کو شریک رکن (کو-آپٹڈ)بنایا گیا تھا۔ اب 20ریاستوں کے ریاستی کنوینروں کو مستقل مدعو رکن بنایا گیا ہے۔ اس طرح یہ تمام ریاستی کنوینر بھی عام آدمی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے مستقل مدعو رکن بن گئے ہیں۔ ریاستی کنوینروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کو مسلسل زمینی سطح پر مضبوط کریں گے ۔ خاص طور پر ان ریاستوں پر پارٹی کی زیادہ توجہ ہے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔
No Comments: