اتوار کو تمام کوریڈورز پر میٹرو سروس صبح 6 بجے شروع ہوگی
برکس اجلاس کے باعث عائد ٹریفک پابندیوں کے مد نظر فیصلہ

سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن پر واقع دہلی میٹرو میوزیم پیر تک رہے گابند
نئی دہلی،11ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی ) نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو تمام کوریڈورز پر میٹرو سروس صبح 6 بجے شروع ہوگی۔ ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ یہ فیصلہ برکس سربراہی اجلاس کے دوران ٹریفک کی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عام مسافروں اور امتحانات میں شریک طلبہ کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
عام طور پر پنک، مجینٹا اور گرے لائنز پر میٹرو سروس صبح 7 بجے شروع ہوتی ہے۔ تاہم، اتوار کو دیگر کور یڈورز کی طرح ان تینوں لائنوں پر بھی میٹرو سروس صبح 6 بجے ہی شروع ہو جائے گی۔اس سے عام مسا فروں اور امتحانات میں شریک طلبہ کو فائدہ ہوگا۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن پر واقع دہلی میٹرو میوزیم پیر تک بند رہے گا۔
No Comments: